پاکستان بار کونسل کا صدر عارف علوی سے 90روز میں الیکشن کروانے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئےآئین  کے مطابق انتخابات کی تاریخ دیں۔ صدر  کو کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں۔ صدر 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ دیں۔

پاکستان بار کونسل کا صدر عارف علوی سے 90روز میں الیکشن کروانے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام کانفرنس کے بعد چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے بار کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت یہ صدر مملکت کا اختیار ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ دیں۔  جنرل الیکشن کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہوتا ہے۔ انتخابات ہر صورت 90 روز کے اندر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئےآئین  کے مطابق انتخابات کی تاریخ دیں۔ صدر  کو کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں۔ صدر 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ دیں۔

پاکستان بارکونسل نے مہنگائی کے خلاف 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ مہنگائی سے عام عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جس پر ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

حسن رضا پاشا نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کی جائیں۔بجلی، پٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دیئے جائیں۔ بلوچستان کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں مسنگ پرسن کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے۔ وکلا پروٹیکشن بل پر فل فور عمل کیا جائے۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلاء کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کی جائیں۔وکلاء اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے مؤکل کا مؤقف عدالت میں پیش کرتے ہیں جن ججز پر ریفرنسز دائر ہیں۔ ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرینسز پر کاروائی کریں۔

حسن رضا پاشا نے کہا آئین کےمطابق جنرل الیکشن کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہوتا ہے۔ انتخابات ہر صورت 90 روز کے اندر ہونے چاہئیں۔ آئین پاکستان پر تمام وکلاء تنظیمیں متحد ہیں۔