عمران خان کے زیر استعمال لینڈ کروزر LEE-1 کا اصل مالک کون ہے؟

عمران خان کے زیر استعمال لینڈ کروزر LEE-1 کا اصل مالک کون ہے؟
ملک کی سیاسی میدان میں آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ نے ہلچل مچا دی ہے، بحران سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے وزیراعظم پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اب عمران خان کے زیراستعمال گاڑی کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ صحافی فخر درانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی گاڑی کی ملکیت کے حوالے سے کچھ دستاویزات شئیر کی ہیں۔ فخر درانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو لینڈ کروزر LEE-1 جہانگیر ترین نے نہیں علیم خان نے دی تھی۔

فخر درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 کروڑ 69 لاکھ کا یہ قیمتی تحفہ جہانگیر ترین نے ہی دیا تھا۔ علی ترین کا نام نہ صرف گاڑی خریدتے وقت کی رسید میں ہے بلکہ اس کے سالانہ ٹوکن تک جے کے فارمز (JK Farms) آج تک ادا کر رہا ہے۔

فخر درانی نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ کم از کم ٹوکن تو اپنی جیب سے دے دیا کریں۔