بچے کرونا وائرس کا با آسانی شکار ہو کر اسکے پھیلاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، نئی تحقیق

بچے کرونا وائرس کا با آسانی شکار ہو کر اسکے پھیلاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، نئی تحقیق
کرونا وائرس سے متعلق دستیاب نئے شواہد کے مطابق  بچوں میں کرونا وائرس جلد پھیلتا ہے۔ اور بچے کسی صورت بھی کرونا سے محفوظ نہیں۔ اس حوالے سے یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ جن ممالک میں سکول پہلے کھول دیئے گئے ہیں وہاں بچے کرونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

غیرملکی میڈیا  رپورٹس کےمطابق امریکی ریاست جارجیا اور اسرائیل میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور کرونا کے پھیلاؤ کی نئی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسکولوں اور موسم گرما کے کیمپس میں کرونا وائرس زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔


جیو نیوز نے امریکن سینٹرز فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پرونشن  کی ایک رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ کوویڈ ۔19 کی ایک معاشرے میں پھیلاؤ کے حوالے سے  بچے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،یہ دعویٰ متعدد ابتدائی مطالعات سے متصادم ہے جس میں کہا گیاتھاکہ بچے شاذ و نادر ہی اپنے درمیان یا دوسرے لوگوں میں وائرس پھیلاتے ہیں۔

 

اس حوالے سے  اہم یہ ہے کہ سندھ میں بھی دو ہزار کے قریب بچے کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ بھارت میں کم عمر ترین 4 روز کی بچی کورونا کےباعث چل بسی، تامل ناڈو کے سرکاری راجا جی اسپتال میں کورونا میں مبتلا بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔