پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر شادی کا جھانسہ دینے اور جنسی حراسانی کا الزام لگانے والی لڑکی پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا جس پر حامیزہ مختار نے لاہور کے تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔
حامیزہ مختار کے مطابق ان کی گاڑی پر کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 4 گولیاں ان کی گاڑی کو لگیں تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔
حامیزہ مختار نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کئی دن سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ حامیزہ مختار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے کیس کو خود دیکھیں اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے.
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور حامیزہ نامی خاتون نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر انہیں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کا بابر اعظم کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے اور بابر کے ساتھ تعلقات کے تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے بھی دوران سماعت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔