برمنگھم میں کھیلے گئی برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں انڈر 15 کے فائنل میں حمزہ خان نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان انڈر 15 پلیئر حمزہ خان نے برطانوی حریف کے خلاف پہلا گیم 6 منٹ جبکہ اگلے دو گیمز 5، 5 منٹ میں جیت کر 2012 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن میں ٹائٹل جتوایا۔
یہ برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کا پہلا ٹائٹل ہے۔
Breaking News BJO2020
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) January 6, 2020
Muhammad Hamza Khan ?? (Pak) bt Yusuf Sheikh (Eng) 11-4 (6 min), 11-3 (5 min), 11-7 (5 min). The Young Falcon won the British Open Junior Championship 2020 in U-15 Category. ???????
Congratulations to the Entire Nation. @BJOsquash @EPC_Squash pic.twitter.com/sS47CdEeOz
اتوار کو کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں محمد حمزہ نے مصر کے یاسین شوہدے کو عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 19 منٹ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
حمزہ نے فائنل مقابلے میں بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو صرف 17 منٹ میں 4-11، 3-11 اور 7-11 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کامیابی کے بعد گفتگو میں حمزہ خان نے کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کر کے خوش ہیں، اب اگلے سال وہ انڈر 17 میں مقابلہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دوبارہ پاکستان کے لیے اعزاز جیتیں۔