Get Alerts

'حمزہ ناکام سٹوری، مریم نواز حمزہ شہباز سے بہتر انتخاب ثابت ہوں گی'

اچھرہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر علماء کرام کا کہنا ہے کہ قرآن و سنت کی رو سے کسی پر جھوٹ اور بہتان باندھنے پر کڑی سزا ہے اور تعزیرات پاکستان میں بھی اس کی سخت سزا ہے۔ یہ واقعہ جہالت اور کم علمی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

'حمزہ ناکام سٹوری، مریم نواز حمزہ شہباز سے بہتر انتخاب ثابت ہوں گی'

صدر عارف علوی نے جاتے جاتے پھر عدم شمولیتی سیاست کا مظاہرہ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت میں 29 فروری کو ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں شرکت کے بجائے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانا پسند کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بھی انہوں نے ہوٹل میں ایک ناکام سا اجلاس بلا کر ایک ناکام سا وزیر اعلیٰ بنایا۔ حمزہ شہباز ناکام سٹوری ہیں، امید ہے مریم نواز حمزہ کے مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔ یہ کہنا ہے سجاد انور کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں رپورٹر منیر باجوہ نے بتایا اچھرہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر علماء کرام کا کہنا ہے کہ قرآن و سنت کی رو سے کسی پر جھوٹ اور بہتان باندھنے پر کڑی سزا ہے اور تعزیرات پاکستان میں بھی اس کی سخت سزا ہے۔ یہ واقعہ جہالت اور کم علمی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جھوٹا الزام لگانے سے متعلق اگر متاثرہ فریق شکایت کرے تو مزید کارروائی ہو سکتی ہے۔

کراچی سے صحافی فیض اللہ خان نے بتایا انتخابات سے پہلے ہی لگ رہا تھا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں کوئی چیلنج نہیں، اسی لیے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب آسانی سے ہو گیا۔ اگر ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں بھی کرتی تب بھی پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔