ملکی سیاست سے متعلق اہم خبر یہ ہےکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج اپنے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی 24 دسمبر کو اپنی بہن کے خاندان کی عیادت کرنے امریکا روانہ ہوئے تھے جب اچانک انکے وطن سے باہر سفر پر پابندی ہٹا لی گئی تھی۔
شاہد خاقان عباسی دو روز لندن میں قیام کریں گے۔ وہ آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی فضا کے تناظر میں مستقبل کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا اور وہ اپنے پارٹی قائد سے ہدایات بھی لیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی گیارہ جنوری کو وطن واپس لوٹیں گے۔