پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے صوبے میں بڑی کاروائی کر کے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ادارے نے پورے صوبے کے 21 مقامات پرکاروائی کر کے ان دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ 22 مشکوک افراد کی تفتیش کرنے کے بعد ان افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، ان افراد میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیرنواب،اور شاہ ولی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ یہ دہشت گرد پنجاب میں بڑی کاروائی کا ارادہ رکھتے تھے، دہشت گرد صوبے کی اہم جگہوں کو بھی نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے خطرناک آتشی اسلحہ، بارود، اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے دو موبائل فون اورکچھ رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے رواں ہفتے مقامی پولیس کی مدد سے کل 526 آپریشن کیے ہیں۔