Get Alerts

اکثر پارٹی رہنماء کچھ افراد کو بچانے کیلئے اختیار کردہ بیانیے کے حامی نہیں، ماروی میمن

اکثر پارٹی رہنماء کچھ افراد کو بچانے کیلئے اختیار کردہ بیانیے کے حامی نہیں، ماروی میمن
لاہور: حالیہ کچھ دنوں سے ماروی میمن اپنی پارٹی سے خاصی ناراض نظر آ رہی ہیں  ایسے وقت میں جب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج ایک بار پھر سے جیل روانہ ہو رہے ہیں ماروی میمن ٹویٹس کے ذریعے پارٹی پر تنقید کر رہی ہیں۔



انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد کے لیےجان دینا چاہیں یا جیل بھرو ریلی کریں، انہیں آپ کی محبت کی کوئی پرواہ نہیں ۔



ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہپارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا، ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جو کچھ لوگوں کو بچانےکے لیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹےدماغ والےجعلی دانشور باتوں کے بجائےان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سےکنارے ہو گئے۔



چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی پر اپنے ایک بیان میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں، مسلم لیگ ن سے علیحدگی چوہدری نثار کے لیےنیاآغازہے، انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنےضمیر کےمطابق فیصلہ کیا۔