پی ٹی آئی 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرے گی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے۔ پہلے کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے۔ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو۔ باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔

پی ٹی آئی 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرے گی: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 9 مئی کو پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا  کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ پہلے انتظار پنجھوتہ کو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے۔ یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی اور ہمیں ہمیں انصاف ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے۔پہلے کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے۔ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو۔ باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے قائدین کی اسیری کے خلاف  9 مئی کو پرامن احتجاج کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قانونی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت ہو گی۔  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ پنجوتھا کا نام پہلے نکالا گیا لیکن اب شیر افضل مروت کا نام نکالا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ امریکی سفیر کی ملاقات کو مثبت دیکھتے ہیں۔ ہمارا امریکا سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔  امریکی سفیر کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ ہم نے امریکی سفیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔