حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز میں چینی کی قیمت 9 روپےفی کلو ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 60 روپے جبکہ گھی کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فیصلے  کے بعد چینی کی قیمت 68 سے بڑھ کر 77, 20 کلو آٹے کی قیمت 800 سے بڑھ کر 860 جبکہ گھی کی قیمت 170 سے بڑھ کر 180روپے ہو جائیگی۔ تاہم یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا جائیگا۔