Get Alerts

ہنزہ: بابا جان اور انکے ساتھیوں کی رہائی کیلئے دھرنا جاری

ہنزہ: بابا جان اور انکے ساتھیوں کی رہائی کیلئے دھرنا جاری
ہنزہ کے علاقے علی آباد میں بابا جان اور انکے دیگر ساتھیوں کی رہائی کیلئے پیر کے روز شروع  ہونے والا دھرنا آج بھی جاری رہا۔ منتظمین کے مطابق کل علی آباد میں شتر ڈاون ہڑتال ہوگی اس کے علاوہ سکولوں کا بائیکاٹ بھی کیا جائیگا۔ گزشتہ روز علی آباد اور ہنزہ سے ملحقہ دوسرے علاقوں میں بابا جان کی رہائی کیلئے مظاہرے کئیے گئے۔ علی آباد میں جاری دھرنے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ، ہنزہ کے وکلاء، بابا جان کے اہل و عیال و دیگر نے خطاب کیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کو رہا نا کیا گیا تو گلگت سمیت سارے علاقے میں دھرنا شروع کیا جائیگا۔ گزشتہ روز بھی سخت سردی کے باوجود مظاہرین نے رات سڑک پر گزاری۔ مین سٹریم میڈیا میں اس عوامی احتجاج کی کوئی کوریج نہیں کی جارہی۔ یہ دھرنا گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے اور اسے ہنزہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا قرار دیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/zahoorhunzai/status/1313734021977866240