Get Alerts

طلبہ کی موجیں ختم، اب سکول پانچ دن کھلیں گے، ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی

طلبہ کی موجیں ختم، اب سکول پانچ دن کھلیں گے، ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی
این سی او سی نے ملک بھر میں 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام سکول پانچوں دن کھلیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن پروگرام کے اجرا اور وبائی صورتحال میں کمی کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



گزشتہ ماہ 16 ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تھے لیکن صرف پچاس فیصد طلبہ کو ہی کلاسوں میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے پہلے حکومت نے رواں برس کے اوائل میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا تھا۔