پاکستان میں سٹون کرشنگ کی صنعت

پاکستان میں سٹون کرشنگ کی صنعت
پاکستان میں پھیلتے ہوئے تعمیرات کے شعبے کا دارومدار بہت سی مقامی صنعتوں پر ہے۔ ان میں سے ایک سٹون کرشنگ کی صنعت ہے۔ سٹون کرشنگ کے دوران بہت زیادہ گرد وغبار اٹھتا ہے۔ یہ کام کرنے والے مزدوروں کے علاوہ قریبی آبادیوں میں رہنے والوں کی صحت کے لئے بھی خطرناک ہے۔ محنت کش کام کرنے کے بہتر ماحول کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن وہ اپنی بات منوانے کی طاقت نہیں رکھتے۔