Get Alerts

پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا

پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا
حکومت پنجاب کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کا گلوبل ڈیلیوری انیشی ایٹو(جی ڈی آئی) کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا ہے۔ ورلڈ بینک کودنیا کے مختلف ممالک میں ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے متعلق 29 بین الاقوامی اداروں کی جانب سے 47کیس سٹڈیز موصول ہوئی تھیں جن میں سے پنجاب کے سٹیزن فیڈ بیک پروگرام سمیت پانچ کیس سٹڈیز فاتح قرار پائیں۔

ججز کا پینل ورلڈ بینک‘ انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک‘ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی‘ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور کوریا ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔ ورلڈ بینک سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام پنجاب کو دنیا کے پندرہ منفرد منصوبوں میں بھی شامل کر چکا ہے۔ پروگرام کے تحت اب تک پنجاب کے 36اضلاع میں 25 مختلف عوامی خدمات کے بارے میں دو کروڑ اسی لاکھ سے زائد شہریوں سے رابطہ کاری کی جا چکی ہے۔ شہریوں کی آراء کی روشنی میں پنجاب کے متعلقہ ضلعی افسران ضروری ایکشن لیتے ہیں