پی ڈی ایم اجلاس، جیل بھرو تحریک کی تجویز سامنے آگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز دیدی ہے۔
اس حوالے سے اس بابت غور کیا گیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے سربراہان یا اہم رہنماؤں میں سے کسی کی گرفتاری ہو تو اس آپشن پر غور کیا جائے۔ تمام جماعتیں اپنے کارکنوں کو اس حوالے سے تیار رکھیں۔ گرفتاریوں کی صورت میں احتجاجی لائحہ عمل اور قومی شاہراہوں کی بندش بھی کی جائے۔
پی ڈی ایم قیادت کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس میں غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں دسمبر کے بعد نئے سال کے آغاز میں ہی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ارے میں غور کیا گیا کہ استعفے لانگ مارچ کے بعد دیئے جائیں اور بروقت اس آپشن کا استعمال کیا جائے۔