سیالکوٹ جیسے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا: عسکری قیادت

سیالکوٹ جیسے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا: عسکری قیادت
عسکری قیادت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیالکوٹ جیسے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے اس بات کا عزم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا۔

اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت عالمی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کو ہر دم چوکنا رہنے کا حکم دیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1468564403041837060?s=20

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کیلئے بروقت عالمی امداد ناصرف اس کی خوشحالی بلکہ بلکہ خطے کے استحکام کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔

کور کمانڈرز اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں کی تربیتی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کی جنگوں کیلئے ہمارا تیار رہنا بے حد ضروری ہے۔

اجلاس کے دوران کور کمانڈرز نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیا اور واضح کیا کہ دہشت گردانہ عناصر کے خاتمے کیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا،