انتخابات 2024، شوبز ستارے بھی ووٹ ڈالنے میں پیش پیش

شوبز ستارے اپنے پسندیدہ انتخابی نشان پر مہر لگانے کے بعد اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تاکہ اُنہیں دیکھ کر عوام میں ووٹ ڈالنے کا جذبہ پیدا ہو اور عوام پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنا حق استعمال کریں۔

انتخابات 2024، شوبز ستارے بھی ووٹ ڈالنے میں پیش پیش

ملک بھر میں آج عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے. عام شہریوں سے لیکر بااثر شوبز شخصیات جذبے کے ساتھ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ایک مشہور اداکاروں نے صبح صبح ہی اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا دی ہے۔

آج ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا  نیا وزیراعظم منتخب کریں گے.اسی سلسلے میں پاکستانی شوبز شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں۔

شوبز ستارے اپنے پسندیدہ انتخابی نشان پر مہر لگانے کے بعد اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تاکہ اُنہیں دیکھ کر عوام میں ووٹ ڈالنے کا جذبہ پیدا ہو اور عوام پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنا حق استعمال کریں۔

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دو۔ پاکستان کو ووٹ دو۔

عدنان ملک

سُپر ہٹ ڈراما سیریل “صدقے تمہارے” کے اداکار عدنان ملک نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد تصویر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی۔

عثمان خالد بٹ

چلبلے اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خوبصورت ہے۔ باہر جائیں اور ووٹ دیں۔

عثمان خالد بٹ نے مداحوں کو پیغام بھی دیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، ڈیجیٹل واچز اور کاغذ پر لکھا ہوا حلقہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ وغیرہ بھی آپکو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔ لہذٰا آپ سب ایسا کریں کہ اپنا شماریاتی بلاک کوڈ یاد کر کے جائیں۔ 

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

عائزہ خان

معروف اداکارہ عائزہ خان نے ووٹ ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنے پولنگ سٹیشن اور حلقے کی معلومات لازمی حاصل کریں۔

حمزہ علی عباسی

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی تصویر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی تصدیق کی۔

فاطمہ آفندی

اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے شوہر اداکار ارسلان کے ہمراہ لی گئی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا حق ادا کردیا ہے، اب آپ بھی اپنا حق ادا کریں۔

ثناء فخر

معروف اداکارہ ثناء فخر نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی اور صارفین سے پوچھا کہ آپ کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟

ماورا حسین

معروف اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ ووٹ ڈالنے جا رہی ہیں۔

مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے ووٹ ڈالنے کے بعد شوہر کے ہمراہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ “ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے”۔

سجل علی

اداکارہ سجل علی نے ’ملک کی بہتری کیلئے‘ ووٹ کاسٹ کردیا۔

گلوکار عاصم اظہر 

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے والد کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کردیا۔ گلوکار نےاپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر کے لکھا کہ کیا آپ نے ووٹ دیا؟ ہم نے ووٹ دے دیا۔

عتیقہ اوڈھو

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر اپنے انگوٹھے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالا ہے۔