Get Alerts

حالیہ بارش گندم کی فصل کیلئے سود مند ثابت ہو گی، محکمہ زراعت پنجاب

حالیہ بارش گندم کی فصل کیلئے سود مند ثابت ہو گی، محکمہ زراعت پنجاب
محکمہ زراعت پنجاب نے حالیہ بارش کو گندم کی فصل کیلئے سود مند قرار دے دیا۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق نہروں کی بندش کی وجہ سے کاشتکار ٹیوب ویل کی مدد سے فصلوں کو پانی لگانے پر مجبور تھے لیکن حالیہ بارشوں سے گندم کی پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ گندم کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت تھی کیونکہ کورے کے دنوں میں گندم کے پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور نئی کونپلیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بارشوں سے نہ صرف گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ دیگر فصلوں کو بھی فائدہ ہوگا۔