مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ عمران خان کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں۔
مریم نواز نے وزیراعظم عمران کے سانحہ مچھ سے متعلق مؤقف پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے،آپ پر 22کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی آہ وبکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے، وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں،ان کےسروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے اور اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہےہیں، یہ آپ کا فرض ہے،یہ آپ کو کرنا پڑےگا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور ایکٹر سے ملنےکا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنےکا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھنےکا وقت نہیں۔