سربراہ اہلسنت و الجماعت محمد احمد لدھیانوی نے اپنے ٹوئیٹر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے حکومت سے شدید اختلافات ہیں لیکن وہ سانحہ مچھ پر وزیراعظم کو بلیک میل کئے جانے کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں، وزیراعظم کا بیان واضح اور دو ٹوک ہے۔
انہوں نے کہا اس طرح کے سانحے کے پیچھے اصل قوتوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کی آڑ میں بیرونی قوتیں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو میتیں دکھا کر بلیک میل کرنا کسی طور پر درست نہیں۔
محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ مچھ سانحہ کی آڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ریاستی اقدامات کو واپس لینے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوششوں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ مچھ سانحہ کی آڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ریاستی اقدامات کو واپس لینے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوششوں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/MAhmadLudhyanvi/status/1347490971106373633
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرسکتے کہ آپ نہیں آئیں گے تو میتوں کو نہیں دفنائیں گے۔ اگر وزیر اعظم کو ایسے ہی بلیک میل کیا جاتا رہا توہر کوئی بلیک میل کرے گا۔