وزیر اعظم عمران خان کے بارے مین خبر آرہی ہے کہ وہ کسی بھی وقت بلوچستان جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے دورہ کے حوالے سے تمام تفصیلات طے کرلی گئیں ہیں جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی آمد سے قبل تدفین ہوجائے پھر ہی وزیر اعظم وہاں ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ لاشوں کے ذریعے انہیں بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔ وہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
یاد رہے کہ پانچ روز قبل مچھ میں داعش کی جانب سے قتل کیئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری دھرنے پر بیٹھے ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آئیں ان کے مطالبات سنیں جس کے بعد ہی تدفین ہوگی۔