Get Alerts

شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل

وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نےوزیر اعظم کی حیثیت سےکوئی تنخواہ نہیں لی۔ شہباز شریف نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کااین او سی بھی منسلک کیا۔ اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں۔ کاغذات نامزدگی خودیاتجویزوتائید کنندہ کے علاوہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کوئی بھی جمع کراسکتا ہے۔

شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی گئی۔

ملک بھرمیں کاغذات کی منظوری اورمسترد کیے جانے کے خلاف ٹربیونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔الیکشن ٹریبونل میں این اے 242 پر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا اعتراض کنندہ کا کہناہے شہباز شریف نے حقائق چھپائے۔ جس پر وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آر او کے سامنے جواعتراضات تھے وہ مستردہوئے، کوئی ٹیکس کوئی واجبات نہیں ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نےوزیر اعظم کی حیثیت سےکوئی تنخواہ نہیں لی۔ شہباز شریف نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کااین او سی بھی منسلک کیا۔ اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں۔ کاغذات نامزدگی خودیاتجویزوتائید کنندہ کے علاوہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کوئی بھی جمع کراسکتا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے کراچی این اے 242 سے شہبازشریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی اور الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جس کے بعد شہبازشریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل ہوگئے۔

شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پیپلز پارٹی کے مسعود خان مندوخیل نےدائرکررکھی ہے۔

دوسری جانب این اے 240 سے ارشد وہرا کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی جبکہ پی ایس 85 سے محسن نثار پنہور اور این اے 231 سے نثارپنہور کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظور ہوگئیں۔

کراچی سےتحریک انصاف کےامجدخان، حسن زیب اورعبد القیوم جبکہ حیدرآباد سے آرزوفیصل کوبھی الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی۔