Get Alerts

عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے  جج کی مبینہ ویڈیوپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ آزاد اور خودمختار ہے، عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=11&v=95Y8SNNGPhk

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ماضی میں عدلیہ پر دباؤ ڈالا جاتا رہا لیکن اب نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا۔ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو سکے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔