Get Alerts

وزیراعظم عمران خان کا مودی کے نام خط

وزیراعظم عمران خان کا مودی کے نام خط
وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط میں حالیہ بھارتی انتخابات میں ایک بار پھر فتح پر مبارکباد پیش کی.اپنے خط میں پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل، بشمول مسئلہ کشمیر کے، حل کرنے کی دعوت دی۔

عمران خان کا خط اس موقع پر سامنے آیا ہے جب صرف ایک دن قبلبھارت نے یہ اعلان کیا تھا کہ کرغستان میںشنگھائی کوآپریشن کونسل کے موقع پر عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے