معروف بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سنی دیول نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سنی دیول نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار اور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں۔



کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق سوال پر ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاؤں گا۔ وہ میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔