مودی مخالف کالم لکھنے پر سلمان تاثیر کے بیٹے کی بھارتی شہریت منسوخ

مودی مخالف کالم لکھنے پر سلمان تاثیر کے بیٹے کی بھارتی شہریت منسوخ

برطانوی مصنف اور کالم نگار آتش تاثیر نے انڈیا کی جانب سے ان کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام کو ’ایک مذموم منصوبے‘ کا حصہ قرار دیا ہے۔


انڈین حکومت نے جمعرات کو آتش تاثیر کی بطور ’بیرون ملک مقیم انڈین‘ شہریت منسوخ کر دی تھی۔ انڈیا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ آتش نے ’یہ معلومات چھپانے کی کوشش کی کہ ان کے والد پاکستانی تھے۔‘

واضح رہے کہ آتش تاثیر کے والد سلمان تاثیر پاکستان کے صوبے پنجاب کے گورنر بھی رہے۔

انھیں آسیہ بی بی کی حمایت کرنے پر پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے سابق اہلکار ممتاز قادری نے چار جنوری 2011 کو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب آتش تاثیر کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا بائیو میٹرک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ بھی رکھتے ہیں، پابندی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ میرے والد سلمان تاثیر کا نام شہریت کی دستاویزات پر موجود ہے تاہم میری والدہ جو کہ بھارتی شہریت رکھتی ہیں اور میں ان کے ہمراہ  نہیں رہے اور نہ ہمارا رابطہ رہا ہے۔

https://twitter.com/AatishTaseer/status/1192479687295021058?s=20

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے اس جانبدارانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آتش تاثیر کی شہریت بحال کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے ششی تھرور نے اپنی ٹویٹ میں تشویش کا اظہار بھی کیا۔

https://twitter.com/ShashiTharoor/status/1192510473301876741?s=20