پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے دو شہریوں نے نوبل انعامات حاصل کیے ۔ تاہم دونوں سے اس کے شہریوں نے سنگدلانہ سلوک کیا۔ ہم دنیا کے پہلے نوبل انعام یافتہ مسلم سائنسدان، پاکستانی ماہر طبیعات، ڈاکٹر عبداسلام کے انٹرویوز اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے موقع پر کی گئی تقریرکودیکھیں تو ہمیں ان سے وطن کی محبت کی خوشبو آتی ہے ۔
(ذاکر تہور اور عمر وندال کا شکریہ کہ اُنھوں نے ڈاکٹر سلام کے آڈیو اور ویڈیو انٹرویوز اور تصاویر تک رسائی دی۔)