ایک طرف کرونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے شکنجے میں اس وقت پوری دنیا ہے تو دوسری طرف یہ حالات بھی بھارت کے جنگی جنون کو ٹھنڈا کرنے کے کام نہیں آسکے ہیں۔ اور اب بھارت دوبارہ سے پاکستان کے خلاف اپنے ازلی ناپاک عزائم پورے کرنے کی کوششوں میں ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک تازہ ترین کوشش کو پاک فوج کی جانب سے ناکام بنایا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے قریب واقعہ سنگ سیکٹر میں جاسوسی کے لئے بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے سرحدی خلاف ورزی پر فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی جانب سے یہ سرحدی خلاف ورزی پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ 26 فروری 2019 کو بھارت نے ایسی ہی ایک کوشش کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی کارروائی کے دوران ایک بھارتی طیارہ مار گرایا گیا تھا اور اسکا پائلٹ ابھینندن گرفتار ہوا تھا۔
بھارت نے 5 اگست کے بعد سے لائن آف کنٹرول کو اپنا مخصوص نشانہ بنا رکھا ہے اور بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ کیا ہے۔ جس کے جواب میں پاک افواج کی جانب سے اسکو کو منہ توڑ جواب میں بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔