مسز ورلڈ کو سری لنکا سے گرفتار کر لیا گیا

مسز ورلڈ کو سری لنکا سے گرفتار کر لیا گیا

مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو رواں ہفتے مسز سری لنکا کا تاج اتارنے کے معاملے پر گرفتار کر لیا گیا۔


کیرولین جیوری نے مسز سری لنکا 2021 کا اعزاز پانے والی پشپیکا ڈی سلوا پر طلاق یافتہ ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کا تاج اتار دیا تھا جس سے وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن پولیس نے گزشتہ روز کیرولین جیوری کو گرفتار کیا، لیکن بعد ازاں کیرولین جیوری کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، سری لنکا کی پولیس کو ڈی سلوا کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ دوران تقریب سر سے تاج اتارے جانے کے دوران وہ زخمی ہوگئی تھیں۔

کیرولین جیوری


واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والی تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا کے خطاب سے نوازا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے پشپیکا کا تاج اتاردیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کی حق دار نہیں ہیں۔

اس الزام کے بعد جیوری نے مسز سری لنکا کا تاج رنر اپ خاتون کے سر پر سجا دیا تھا۔

مسز سری لنکا 2021 پشپیکار ڈی سلوا


تاہم بعد ازاں منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں تاج واپس کر دیااور تصدیق کی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔