پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے ایم این اے علی وزیر کی رہائی اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں وانا میں ایک بھرپور جلسہ کیا گیا۔ جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ اس جلسے میں ایم این اے محسن داوڑ اور مرکزی رہنما منظور پشتین نے خطاب کیا۔ اس جلسے کے حوالے سے اہم ترین یہ ہے کہ یہ جلسہ پاکستان کے میڈیا کی سکرینز سے غائب رہا۔
اس حوالے سے محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے وانا کے عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس امر کی نشاندہی بھی کی کہ میڈیا نے اس جلسے کو کوئی کوریج نہیں دی۔ اس حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس جلسے کے حوالے سے پاکستان کے عوام کا بڑا حصہ بے خبر ہے اس پر میڈیا کا شکریہ۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ اپنی زمین کو استعمال کے لیئے پیش نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ریاستی پالیسی کے تحت پی ٹی ایم کے جلسوں کو کوئی کوریج نہیں دی جاتی اور میڈیا بلیک آوٹ کیا جاتا ہے۔