سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر تعطل کا سوال پوچھنے پر اسے گالی دیدی۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ پرویز خٹک بھی تھے۔ صحافی نے سپیکر سے سوال پوچھا کہ آپ نے سپیکر کے آفس کو وزیراعظم کا آفس بنا دیا ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے؟َ اس پر اسد قیصر نے آئو دیکھا نہ تائو، اس صحافی کو بہن کی گالی دیدی۔