راناثنا اللہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ: اسمبلی میں گرما گرم بحث

راناثنا اللہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ: اسمبلی میں گرما گرم بحث
آج قومی امسبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر علی محمد خان کی تقریر کو جواب دینے کے کئے بات کرنا شروع کی تو چند ہی لمحوں بعد سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں ٹوکا کہ ان کا وقت ختم ہوگیا۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے سپیکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا۔ جب وزیر بات کرتے ہیں تو آپ اتنے پر سکون ہو کر بیٹھے ہوتے ہیں جیسے ہی ہم بات کرنا شروع کرتے ہیں تو آپ کو بے چینی ہو جاتی ہے۔ آپ نے رولز طےکئے تھے اور اسکی پھر خلاف ورزی بھی ہونے دی اب ہمیں بولنے دیں۔  سپیکر نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب آپ زیادتی کر رہے ہیں میں نے ہمیشہ اپوزیشن والوں کی بات سنی ہے حکومتی بینچز مجھ سے گلہ کرتے ہیں۔

b

https://www.youtube.com/watch?time_continue=628&v=TkbyMNg3op4&feature=emb_title

یو ٹیوب لنک: بشکریہ 24NEWSHD

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم آپکی کاوشوں اور آپکی مجبوریوں دونوں کو جانتے اور ان کا احترام کرتے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ آپ کتنے مجبور ہیں چار ماہ میرے پروڈکشن آرڈر نہیں نکالے آپ نے نہ ہی میری پٹیشن پر کوئی جواب دیا۔ میں نے اسکا بھی تقاضہ نہیں کیا۔ اس پر سپیکر نےمعاملہ رفع کراتے ہوئے انہیں بولنے کی اجازت دی لیکن بیچ میں ٹوکتے رہے۔