میٹرو پولیٹن (ایم سی آئی) نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کو F9 پارک میں الاٹ کئے گئے تفریحی مرکز (میگا زون) کو سیل کر دیا۔
میگا زون ایم سی آئی کا 14 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ تھا۔میگا زون کی مالک مبینہ طور پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر ہے۔
ان کے خلاف گZشتہ دنوں ایم سی آئی نے اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔ میگا زون کو آج عدالت سے سٹے آرڈر کینسل ہونے کے بعد سیل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایم سی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے بھائی نے ایف 9 پارک میں گزشتہ دو برسوں سے ایک میگا انٹرٹینمنٹ زون اور باؤلنگ کلب پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔
ڈی ایم اے کے مطابق انہوں نے 29 نومبر 2019 کو میگا زون کی سہولت دو سال کی لیز پر لیاقت علی خان اینڈ کمپنی کو دی تھی۔ تاہم بعد میں کمپنی کے لوگوں نے ڈی ایم اے کو بتایا گیا کہ عدنان قیصر، محمد فضل اینڈ کپمنی نے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔
آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد نے کی جبکہ اس موقع پر اے سی انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی بھی موجود تھی۔