اظہر محمود دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

اظہر محمود دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016  سے 2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

وہاب ریاض کو  سینیئر ٹیم منیجر مقررکیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ سعید اجمل سپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بھی بولنگ کوچ تھے۔

پاکستانی ٹیم کا سپورٹ سٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔

وہاب ریاض (سینیئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر) ،اظہر محمود (ہیڈ کوچ) ،محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، سعید اجمل (سپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ (یانالسٹ )، ارتضٰی کمیل (سکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، زین مقصود (ویڈیو گرافر)  اور ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر)