ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں

ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ ہالینڈ کے کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لیے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔