پیرس اولمپک کوالیفائر: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان نے اپنے گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پاکر سیمی فائنل تک رسائی پائی۔ پاکستان کا جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میچ 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تین بار کے اولمپک چیمپئن بننے والے پاکستان ہاکی ٹیم آخری دو ایڈیشنز میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

پیرس اولمپک کوالیفائر: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیرس اولمپک کوالیفائرز کےایونٹ میں ملائیشیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےقومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہے جہاں آخری پول میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید جبکہ ملائشیا کی طرف سے صاری فطری، ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے۔

پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک پنالٹی سٹروک روکنے کے ساتھ کئی یقینی گول بچائے۔

پاکستان نے اپنے گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پاکر سیمی فائنل تک رسائی پائی۔ برطانیہ گروپ میں پہلے نمبر پر رہا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سیمی فائنل  20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا سامنا جرمنی سے ہوگا۔ اسی دوران دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

تین بار کے اولمپک چیمپئن بننے والے پاکستان ہاکی ٹیم آخری دو ایڈیشنز میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اس سے پہلے کے ایک گروپ میچ میں برطانیہ نے چین کے خلاف 0-6 کے سکور سے فتح حاصل کی، جس سے پاکستان کو فائنل فور میں پہنچنے کا موقع ملا۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان نے پیرس اولمپکس کوالیفائر میں چین کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی۔

15جنوری کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔