پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچے گا؟

پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچے گا؟
برمنگھم:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کو فتح درکار ہے۔

1- پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے ، اگر پاکستان تینوں میچز جیتا تو انگلینڈ کی ایک شکست کا بھی فائدہ پاکستان کو ہوجائے گا۔

 2- اگر پاکستان ٹیم تین میچز میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے آئندہ دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

3- اس کے علاوہ اگر پاکستان 2 میچز جیت لیتا ہے اور انگلینڈ اپنے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پاکستان کو بنگلادیش کی 2 شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بنگلادیش ایک میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلادیش کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش اور افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں۔

اسی طرح بنگلادیش کے اگلے میچز بھارت اور پاکستان سے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں ، 2 میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہو نے کی وجہ سے 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

جبکہ نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے،کیویز ٹیم نے 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔