Get Alerts

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے کون سے بڑے غیر ملکی نام شارٹ لسٹ کیے گئے؟

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے کون سے بڑے غیر ملکی نام شارٹ لسٹ کیے گئے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کو لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ وہ پہلے بھارتی اور جنوبی افریقی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں جبکہ بھارت نے ان ہی کی زیر کوچنگ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



قومی ٹیم کے پیڈ کوچ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ایک اور سابق کوچ اور سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی دلچسپی ہے اور پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔



واضح رہےکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ ہیں جب کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر کو بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے