لاہور میں سگے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
لاہورکی مقامی عدالت نے اپنے 8 سالہ بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ نشتر ٹاؤن پولیس نے کمسن بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم فیضان کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا اور مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقتول 6 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی۔
عدالت میں ملزم نے اعتراف کیا کہ مجھے غصہ آگیا تھا اس لیے بھائی کو قتل کیا اور اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔ تاہم عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے کم کسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگا بھائی کو گرفتار کرلیا تھا