Get Alerts

عمران کے پرویز الٰہی پر اربوں روپے کے کرپشن الزامات، 'میرا گراف نیچے جا رہا ہے'

عمران کے پرویز الٰہی پر اربوں روپے کے کرپشن الزامات، 'میرا گراف نیچے جا رہا ہے'
پنجاب میں عدم اعتماد کے ووٹ سے پہلےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر ہی عدم اعتماد کر دیا۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ عمران خان نے پرویز الہٰی پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن کی بدعنوانی کے باعث میری شہرت کا گراف دن بدن نیچے جارہا ہے، اب مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ارکان وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے پرمجبور کریں جس کے بعد اسمبلی کو تحلیل کیا جائے۔

مسلم لیگ ق کے ارکان نے تقریر پرسخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے منہ نہ کھلوائیں، الزام لگانے سے پہلے بشریٰ بی بی اور ملک ریاض کی جانب سے لاہور ماسٹر پلان کے اربوں کھربوں کا حساب دیں۔

https://twitter.com/sunotvhd/status/1612490308519862272

ادھر پنجاب اسمبلی کا ایک اور اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذرہو گیا ۔ حکومت قانون سازی کرتی رہی، اپوزیشن جہاز اڑاتی رہی ۔

اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈیسک کا گھیرائو کر لیا۔اسمبلی میں “ووٹ لو ووٹ لو” کے نعرے گونجتے رہے ۔ کاغذات حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیے۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومتی ارکان نے کئی بل منظورکرالیے، جس میں گھریلو ملازمین کے تحفظ اورفوڈ اتھارٹی سمیت دیگربلز شامل تھے۔ اِسی ہنگامہ آرائی کے دوران اجلاس منگل دوپہردو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوارکان کا اعتماد حاصل ہے، جب بھی اکثریت ثابت کرنا پڑی انہیں شکست دیں گے۔ رانا ثناء اللہ جیسا فارغ وزیرداخلہ نہیں دیکھا۔ ناصر شاہ سمیت پہلے بھی بہت سے لوگ آئے۔ زرداری کو سمجھ لینا چاہیے ہروقت لوگوں کا ضمیر نہیں خریدا جاسکتا۔

بشکریہ سنو ٹی وی