نجی کمپنی کے سی ای او سے دہشت گرد کے ہاتھوں تک : سٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کہاں سے آئی؟

نجی کمپنی کے سی ای او سے دہشت گرد کے ہاتھوں تک : سٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کہاں سے آئی؟

جیو نیوز نے بتایا ہے کہ  کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مکمل تفصیلات تفتیشی حکام نے حاصل کرلیں۔


ذرائع نے بتایا کہ گاڑی سب سے پہلے ہل پارک کے قریب واقع نجی کمپنی کے سی ای او کو بینک کی جانب سے نام پر ملی جس کے بعد گاڑی ایک اور مالک کو فروخت ہونے کے بعد ماڑی پور کے رہائشی تاجر کو فروخت کی گئی اور تاجر نے چند ماہ گاڑی استعمال کرنے کے بعد گاڑی پرانی سبزی منڈی پر واقع شوروم کو فروخت کی۔


 شوروم سے گاڑی کو اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد نے 13 لاکھ روپے میں خریدا۔ گاڑی کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد تفتیشی حکام کے جانب چھاپا مار کارروائیاں بڑھادی گئی ہیں اور اب تک 10 سے زائد مشتبہ افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔