Get Alerts

کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی: محسن نقوی

کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی: محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔شرپسندوں اورانہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔ مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ 9 مئی کےواقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے اجلاس کے شرکا کو شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔ بیفنگ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا ہے اور سائنٹیفک انداز سے 1163 شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاکرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کیساتھ کیسز کی پیروی کرے۔کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔ شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کومزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے حکم جاری کیا کہ  کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اورانہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔