Get Alerts

پی ٹی آئی کو ماننا ہو گا کہ 9 مئی کو اس نے فوج پر غصہ نکالا؛ جنرل لودھی

انہوں نے بتایا کہ میری عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات نہیں ہوئی اور نا ہی میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تاہم دونوں جانب میرے پاس کمیونیکیشن کے چینل موجود ہیں۔ جب عوام اور اسٹیبلشمنٹ میں ٹکراؤ ہوتا ہے تو فائدہ کوئی تیسری قوت اٹھاتی ہے۔

پی ٹی آئی کو ماننا ہو گا کہ 9 مئی کو اس نے فوج پر غصہ نکالا؛ جنرل لودھی

9 مئی سے متعلق فوج کے پاس اگر سکہ بند ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عوام کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے لیے بلایا تھا تو وہ یہ ثبوت عدالتوں میں جمع کروائیں اور عدالتیں جلد از جلد ذمہ داروں کو سزا سنائیں۔ پی ٹی آئی کو کم از کم یہ مان لینا چاہیے کہ ہمیں فوج پر غصہ تھا اور ہم ان کے خلاف احتجاج کرنے نکلے تھے۔ مگر اس کے بعد جو توڑ پھوڑ ہوئی وہ ہم نے نہیں کی اور اس توڑ پھوڑ سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا ہے سابق جنرل نعیم خالد لودھی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین مذاکرات کا عمل میں نے کسی کے ایما پر شروع نہیں کیا تھا، پارلیمنٹ سے بھی آوازیں اٹھیں اور عوام بھی یہی محسوس کر رہے تھے کہ اس انتشار کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ملکی ماحول کا جائزہ لینے کے بعد خود سوچا تھا کہ پاکستان مزید لڑائی برداشت نہیں کر سکتا۔ میری کوشش تھی کہ اس موجودہ حکومت اور ایس آئی ایف سی کو 2 سال کا وقت دیا جائے، خاموش احتجاج کیا جائے اور سڑکوں پر نہ نکلا جائے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انہوں نے بتایا کہ میری عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات نہیں ہوئی اور نا ہی میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تاہم دونوں جانب میرے پاس کمیونیکیشن کے چینل موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کچھ باتوں سے میں متفق ہوں کہ جھوٹ اور فریب زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور یہ بھی کہ 9 مئی کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔ جب عوام اور اسٹیبلشمنٹ میں ٹکراؤ ہوتا ہے تو فائدہ کوئی تیسری قوت اٹھاتی ہے۔

میزبان رضا رومی اور نادیہ نقی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔