پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ محمد آصف نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔
اس سے قبل محمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔ اب محمد آصف نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔