آرمی چیف محکمے کا اپنا مسئلہ ہے، مولانا فضل الرحمان

آرمی چیف محکمے کا اپنا مسئلہ ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ اگر پندرہ ہزار افراد اسلام آباد آ جائیں گے تو میں استعفیٰ دیدوں گا، یہاں تو لاکھوں لوگ موجود ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف محکمے کا اپنا مسئلہ ہے، ‫اگر ایک نہیں تو کوئی دوسرا آرمی چیف ہو گا، یہ محکمے کا اپنا مسئلہ ہے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہتا۔

مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، تاہم  کانفیڈینشل امور پر  گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔

مولانا فضل الرحمان کا ایم جے ٹی وی کو انٹرویو –