آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی حکم پر مولانا فضل الرحمان کا تبصرہ

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی حکم پر مولانا فضل الرحمان کا تبصرہ
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پاکستان کو اللہ خوش رکھے، ہم خوش ہیں۔

https://twitter.com/Dawn_News/status/1199318572545323009?s=20

بعدازاں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، سیاسی اور آئینی بحران کا حل حکومت کا خاتمہ ہے، سیاسی و آئینی بحران کا حل فوری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں‘۔


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی الیکشن کمیشن کی خالی اسامیوں کے نام فائنل کرے گی۔


https://twitter.com/UsmanAb707/status/1198950510553903105?s=20

فضل الرحمان نے کہا کہ ’ہم اپنے چار نکات پر قائم ہیں، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پورا ریاستی ڈھانچہ معطل ہو گیا ہے،  وزیر اعظم کا طرز حکمرانی نفرت اور انتشار کو فروغ دے رہا ہے‘۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ’سیاسی اور آئینی بحران کا حل حکومت کا خاتمہ ہے،  سیاسی و آئینی بحران کا حل فوری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں، تمام صوبوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، نئے انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی‘۔


انہوں نے کہا کہ بات نہ مانی گئی تو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی، جدوجہد جاری رہے گی۔ اس بار جو احتجاج ہو گا اس کے نتیجے میں حکومت چلی جائے گی، لوگ اسلام آباد سے ایسے ہی واپس نہیں گئے۔