بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک 8 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش ملی جس کے بارے میں خیال ہے کہ مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
قلعہ عبداللہ کے اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق 2 روز قبل نامعلوم افراد نے ضلع کے نواحی علاقے کالی داویان میں 8 سالہ انعام اللہ کو ریپ کا نشانہ بنایا اور گلا دبا دیا گیا۔
بچے کی تلاش 2 روز قبل کو اس وقت شروع کی گئی تھی جب وہ وقتی طور پر مدرسے سے نکلا تھا لیکن واپس نہ مدرسے آیا نہ ہی گھر گیا۔