Get Alerts

پی ٹی آئی ایم پی اے لیاقت علی پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی

پی ٹی آئی ایم پی اے لیاقت علی پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دیر میں خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت علی خان پر حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ملک لیاقت علی خان پر حملے کے حوالے سے تحریک طالبان پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان دیر میدان میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان پر قاتلانہ حملے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے اور اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ـ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

’حملے میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا یاسر، ایک پولیس اور ایک لیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں میں ملک لیاقت علی سمیت چار افراد شامل ہیں۔‘

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ دوران مذاکرات جنگ بندی کے مؤقف پر ابھی تک قائم ہے البتہ فوج یا پولیس کے اقدام پر دفاع کا حق رکھتی ہے اور ابھی تک تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے جو بھی واقعہ پیش آیا ہے وہ دفاع کی صورت میں آیا ہے ـ

تحریک طالبان پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی اس حوالے سے معلومات بھی کر رہی ہے اگر تحریک طالبان کے کسی فرد پر یہ حملہ ثابت ہوا تو شریعت کے مطابق ان کا مؤاخذہ کیا جائے گا۔