Get Alerts

ARY کو اپنے اعمال کی وجہ سے ان حالات کا سامنا ہے: مریم نواز شریف

ARY کو اپنے اعمال کی وجہ سے ان حالات کا سامنا ہے: مریم نواز شریف
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج جن حالات کا ARY کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔ اسی لئے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1557331837290221568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557331837290221568%7Ctwgr%5Ea3bc69f92e80600214318b184c6f4fa7efafe7d5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-62415418

دوسری جانب ARY  کے سربراہ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم صحافی ہیں۔ یاد رکھیں آج ہم زیر عتاب ہیں تو کل دوسرے چینلز بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم اس پر کھڑے نہیں ہوئے تو ہمیں ہمیشہ کے لئے خاموش ہو جانا چاہیے۔ ہم نے سب کو بات کرنے کا پلیٹ فارم دیا ہے۔ میں عدلیہ اور افواج پاکستان سے ایکشن لینے کی درخواست کرتا ہوں۔

اے آر وائے کے سربراہ کے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عمار مسعود نے لکھا کہ جب جیو پر پابندی لگی اس وقت آزادی صحافت اور آزاد میڈیا کے اصول کہاں تھے؟ اس وقت تو آپ کو بھنگڑے ڈالنے سے فرصت نہیں تھی۔

https://twitter.com/ammarmasood3/status/1557254913109159937?s=20&t=ctfavS8oU_tL94_Y3mKApQ

غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ARY نے معافی تو مانگ لی ہے لیکن اسے پاک فوج مخالف مہم اور پاکستان مخالف سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا حساب ضرور دینا پڑیگا۔